9 دسمبر 2013 - 20:30
عالمی طاقتوں نےپرامن جوہری ترقی و پیشرفت کو روکنے میں اپنی ناتوانی کا اعتراف کیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ بڑی طاقتوں نے ایران کی پرامن جوہری ترقی و پیشرفت کو روکنے میں اپنی ناتوانی کا اعتراف کیا ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کل ایران کے صوبے بوشہر کے پارلیمانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات میں ایران کے گذشتہ صدارتی انتخابات اور تدبیر و امید حکومت کی جانب سے دنیا کے ملکوں کے ساتھ تعمیری مفاہمتی پالیسی اپنائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسی ایران کی توانائیوں کے حوالے سے حقیقت پر مبنی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے مزید کہا کہ وہ طاقتیں کہ جو اس سے قبل، ایران کی یورینیئم کی افزودگی کو ختم کروانے کا خیال کررہی تھیں، اس وقت یہ اعتراف کررہی ہیں کہ اس صنعت کے مقامی ہونے اور فروغ پانے کی وجہ سے، ایران میں یوریئیم کی افزودگی کا مقابلہ اور اس کی صنعتی ترقی و پیشرفت کو روکنے کا امکان موجود نہیں ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے وضاحت کی کہ ملت ایران کی استقامت اور رہبر انقلاب اسلامی کے ارشادات کی پیروی، ملک کا عظیم سرمایہ ہے اور حکومت ملکی اتحاد و وحدت اور یکجہتی کی بدولت ملک کے مسائل و مشکلات کو حل کرنے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرتی رہے گی۔

......

/169